ہیلمٹ کی مہنگے داموں فروخت کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

ہیلمٹ کی مہنگے داموں فروخت کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں ہیلمٹوں کی مہنگے داموں فروخت کوچیلنج کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ہیلمٹ مافیا کو قابو کرنے اور عوام کو سستے ہیلمٹ کی دستیابی یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے ،درخواست میں پنجاب حکومت اور متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹریفک جرمانوں میں اضافے کے بعد ہیلمٹ مافیا سرگرم ہو گیا ہے ہیلمٹوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کر دیا گیاہے۔دکاندار مافیا نے ہیلمٹوں کی قیمتیں دوہزار روپے تک بڑھا دی ہیں۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت اور ٹریفک پولیس کوغریب عوام کو مفت ہیلمٹ فراہم کرنے کاحکم جاری کیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -