فرانزک آڈیٹرکوکب زبیری کو پانی فروخت کرنیوالی کمپینیزکا آڈٹ کرنے کی ہدایت

فرانزک آڈیٹرکوکب زبیری کو پانی فروخت کرنیوالی کمپینیزکا آڈٹ کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے "پانی کیس"کا عبوری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں فرانزک آڈیٹر کوکب زبیری کوپانی فروخت کرنے والی کمپنیز کاآڈٹ کرنے جبکہ ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری اعجاز گورایہ کو ان کمپنیز کا پانی پی سی ایس آئی آر اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے چیک کروانے کا حکم دیا گیا ہے ۔عدالت نے اپنے تحریری عبوری حکم میں قراردیا ہے کہ کمپنیاں پانی پراسیس کرکے مہنگے داموں فروخت کرتی ہیں، ایل ڈی اے نے بتایا ہے کہ کمپنیاں ایک گیلن پانی پر ایک پیسے کا چوتھا حصہ ادا کرتی ہیں،پانی کی اتنی کم قیمت رکھنا قومی وسائل کا تحفظ کرنے والے اداروں کی مجرمانہ غفلت ہے، عدالت کے مطابق کمپنیز کا کہنا ہے کہ اگران سے 75 پیسے سے زائد رقم فی لٹر وصول کی گئی تو منافع کو نقصان پہنچے گا، عدالت نے کمپنیوں کے اس موقف کے حوالے سے قراردیا کہ یہ موقف انتہائی مایوس کن ہے جوپاکستانی عوام کے مفاد سے عدم دلچسپی کے مترادف ہے،پانی فروخت کرنے والی کمپنیاں اگر قیمت ادا کرتی ہیں تو انتہائی کم، چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ کے عبوری حکم نامے میں اس بات کا ذکر بھی موجود ہے کہ پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے نے معقول ریٹ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

مزید :

علاقائی -