پونچھ ہاؤس اراضی کیس،ڈپٹی کمشنر لاہور یکم اکتوبر کو ہائیکورٹ طلب

پونچھ ہاؤس اراضی کیس،ڈپٹی کمشنر لاہور یکم اکتوبر کو ہائیکورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پونچھ ہاؤس کی اراضی اورنج لائن ٹرین کو دینے اور اسے دوبارہ بحال نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے اورڈی سی لاہور سے جواب طلب کرلیاہے۔عدالت کے روبرو درخواست گزار شہری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا اورنج لائن منصوبہ کے لئے جگہ ایکوائر کرنے کے بعدپونچھ ہاؤس کو بحال نہیں کیا گیا ۔درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ پونچھ ہاؤس کے ساتھ فٹ پاتھ پرپھل فروشوں اور ریڑھی والوں نے قبضہ کررکھا ہے ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ پونچھ ہاؤس کو اصل حالت میں بحال کرکے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پریکم اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر لاہور کو طلب بھی کرلیا ہے ۔

مزید : علاقائی