میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ سوالات اور جواب نامے میں غلطیوں کیخلاف درخواست پر وی سی اور دیگر کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ)کے سوالات اور جواب نامے میں غلطیوں کے خلاف دائر درخواست پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔یہ درخواست ایک طالب علم کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے سوالات کا یو نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے جو جواب نامہ جاری کیا گیا ہے اس میں 13غلطیاں ہیں ۔درست جواب دینے والے طلباکے نمبر کاٹ لئے گئے ہیں ،درخواست میں صحیح جوابات کے مطابق نمبر دینے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ اس درستی تک ایم ڈی کیٹ کا نتیجہ روکا جائے۔