گورنر ہاؤس لاہورکی عجائب گھر میں تبدیلی کے بیان پر صدر مملکت کو نوٹس

گورنر ہاؤس لاہورکی عجائب گھر میں تبدیلی کے بیان پر صدر مملکت کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور کے گورنر ہاؤس کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا بیان دینے پر صدر پاکستان عارف علوی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔یہ لیگل نوٹس شاہد نعیم ایڈووکیٹ کی طرف سے بھجوایا گیا ہے ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تمام گورنر ہاؤسز کو تعلیمی یاصحت کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔میڈ یا کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ اب گورنرہاؤسز کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا،لاہور کے گورنر ہاؤس کے ساتھ پہلے ہی ایک میوزیم موجود ہے،لوگوں کو اس وقت تعلیم اور صحت کی زیادہ ضرورت ہے نہ کہ میوزیم کی، گورنر ہاؤس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا بیان اور فیصلہ واپس لیا جائے، اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔گورنر ہاؤسز کو عوام الناس کے وسیع تر مفاد کے لے تعلیم یا صحت کے لے استعما ل کیا جائے۔

صدر کو نوٹس

مزید : علاقائی