889 ریسکیورز پر مشتمل اٹھائیسویں بیسک کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
لاہور(کرائم رپورٹرر)پنجاب کے 889 ریسکیورز پر مشتمل اٹھائسویں بیسک کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں 709 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنشنز کو پہلی دفعہ نیشنل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈکی گائیڈلائنز پر تربیت فراہم کی گئی ۔ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں 709ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنشن ،156کیمپوٹر ٹیلی فون وائرلیس آپریٹراور 25ایمرجنسی آفیسر/منیجر پاس آؤٹ ہوئے جو اپنے اپنے اضلاع میں خدمات سرنجام دیں گے۔ تقریب میں گورنرپنجاب جناب چوہدری محمد سرور نے بطورِ مہمانِ خصوصی ،مسٹرمیکارتن ہوزس چیف آ فیسر اینڈایجوکیشن مینجر نیشنل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈ، محمد سہیل احمد ، ڈاکٹر زاہد پرویزجبکہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹررضوان نصیرریسکیورز کے والدین اورمختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ لوگوں کو احساسِ تحفظ فراہم کرنی والی سروس کے آغاز سے لیکر اب تک اس سروس کی صلاحیتوں کو بتدریج بڑھانے کے لیے انہوں نے سکاٹش فائر سروس سے پنجاب ایمرجنسی سروس کے لئے تکنیکی معاونت اور فائر کی ٹریننگ کا اہتمام کیا۔ بعدازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ریسکیوایمبولینس سروس کالج کا باقائدہ افتتاح بھی کیا ۔