ماڈل ٹاؤن کچہری ،پیشی پر آئے 2گروپ آپس میں گتھم گتھا

ماڈل ٹاؤن کچہری ،پیشی پر آئے 2گروپ آپس میں گتھم گتھا

لاہور (خبر نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے گیٹ پرپیشی پے آئے فریقین آپس میں لڑپڑے۔فریقین کے درمیان ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں سے حملے کیے گئے۔ فری سٹائل لڑائی میں خواتین بھی پیچھے نہ رہیں۔ فریقین نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو بھی دھو ڈالا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ نصیرآباد سے مزید نفری طلب کر کے جھگڑے کو ختم کروایا گیا۔ دونوں فریقین کو تھانہ نصیرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔

ور ممکنہ طور پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی