صوابی میں 3 رکنی بین الصوبائی چور وڈکیت گروہ گرفتار ،مسروقہ مال برآمد

صوابی میں 3 رکنی بین الصوبائی چور وڈکیت گروہ گرفتار ،مسروقہ مال برآمد

صوابی( بیورورپورٹ) تھانہ تورڈھیرضلع صوابی کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران 3رکنی بین الصوبائی چور ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ لاکھوں روپے کے ولٹا انجن تیزابی بیٹریاں برآمدکر کے چورڈکیتی میں مطلوب ملزمان شہنشاہ،ماجد اور شاہ ولی گرفتار کر لئے۔جو ایک بین الصوبائی گروہ ہے جدید خطوط پر ملزمان کی تلاش شروع کرکے آخر کار شب و روز کی انتھک محنت اورکوششوں سے ملزمان تک رسائی ممکن ہوئی ملزمان انتہائی چالاکی سے ایک بند سوزوکی کی مدد سے واردات کرکے برق رفتاری سے غائب ہوجاتے تھے، ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چور ڈکیتی کے بارے میں عوامی شکایات پر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے آفیسران سب انسپکٹر عیان اللہ خان،اے ایس آئی آختر علی بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان بمع پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کے دوران ملزمان گرفتار کر کے سرقہ شدہ سامان بر آمد کر لیا#

مزید : پشاورصفحہ آخر