مٹہ میں دو مختلف واقعات میں دو خواتین زخمی
مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ میں دو مختلف واقعات میں دو خواتین زخمی دونوں کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال پہنچادی گئی پولیس نے رپورٹ درج کی ہے پولیس رپورٹ کی مطابق مٹہ کی علاقہ شوفین وادی شور میں پستول سے کھیلتے ہوئے ایک بچے سے غلطی سے گولی لگنے سے زوجہ برکت علی زخمی ہوگئی جن کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائی گئی جبکہ دوسرے واقعہ میں ڈائنا گاڑی نے ایک خاتون زوجہ حبیب اللہ سکنہ کوزہ درشخیلہ کو ٹکر مار کر زخمی کردی زخمی خاتون کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائی گئی پولیس نے دونوں واقعات میں رپورٹ درج کی ہے