ایس پی اقبال ٹاؤن سید علی کی بسم اللہ چوک میں کھلی کچہری

ایس پی اقبال ٹاؤن سید علی کی بسم اللہ چوک میں کھلی کچہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژ ن سید علی کی تھانہ اقبال ٹاؤن کے علاقے بسم اللہ چوک میں کھلی کچہری ڈی ایس پی اقبال ٹاون ابراہیم وڑائچ نے بھی شرکت کی ۔لوگوں نے پولیس بالخصو ص ایس ایچ او اقبال ٹاؤن رانامجاہد کے کیخلاف شکایتوں کے انبار لگادیے ،پولیس کے خلاف عوامی شکایات سننے کے بعد ایس پی نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کئے ۔متعدد شریف اور اقبال ن ٹاؤن کے مقا می رہائشیوں نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو فون کر کہا کہ آپ کے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن نے علاقے میں ات مچائی ہوئی ہے اور اس علاقے میں دوسرے علاقوں سے آکر بد نام زمانہ جواریوں نے قمار بازی کا اڈہ قائم کر رکھا ہے جہاں ڈیفنس سے آکر خواتین فلاش بھی کھیلتی ہیں جبکہ ایس ایچ او نے اپنے کارخاص کامی کے ذریعے ڈی ایس پی اور اپنے پندرہ روز کے دولا کھ جبکہ ماہانہ چار لا کھ طے کر رکھے ہیں جس پر ایس پی نے شہریوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس کے خلاف مفصل رپورٹ مرتب کر کے اعلی افسران کو بھجوا رہے ہیں ۔تاہم ایس ایچ او اقبال ٹاؤن نے اس بارے روز نامہ پاکستان سے موقف اختیار کیا ہے کہ کا می اس کا کار خاص ہے اور اس نے کہا تھا کہ وہ اسے کسی بڑے قمار بازی کے اڈے پر ریڈ کروائے گا ۔

مزید :

علاقائی -