جرائم کا قلع قلع عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، ڈی پی او چار سدہ

جرائم کا قلع قلع عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، ڈی پی او چار سدہ

چارسدہ (بیورو رپورٹ) قیام امن کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر۔ جرائم پیشہ عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہونی کی وجہ سے اس فرض کو پورا کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔ پولیس فورس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ دہشتگردی کا خاتمہ و قیام امن تر جیحات میں شامل ہیں ، پولیس اصلاحات سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا ، پولیس فورس معاشرے کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اخترازخان ، ریڈر ٹو ڈی پی او محمد ارشد خان ،پی آر او صفی اللہ جان ، اسفندیار خان اور ایس ایچ او تھانہ چارسدہ سٹی جوہر شید خان بھی موجود تھے۔ ڈی پی او عرفان اللہ خان نے کہا کہ پولیس فورس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ان چیلنجز کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پولیس فورس کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہونے کی وجہ سے اس فرض کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی لیکن اس کیلئے عوام کو بھی پولیس کے معاونت کرنی ہو گی انھوں نے کہا کہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ تر جیحات میں شامل ہے لیکن ہوائی فائرنگ کا خاتمہ مشن ہے اور مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام تھانہ جات کو احکامات جاری کئے ہیں اور ہوائی فائرنگ کی تدارک کیلئے ملوث عناصر کے حوالے سے کسی قسم کا دباؤ اور سفارش برداشت نہیں کی جائیگی انھوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ناگزیر ہے اور عوامی اعتماد میں اضافہ کیلئے محکمہ پولیس میں کئے جانیوالے اصلاحات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کے تمام جائز امور نمٹانے کیلئے بھی تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کئے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ اور قیام امن کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے ا ور قانون کی بالا دستی کے قیام کیلئے سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹنے سمیت محکمہ پولیس میں جزا و سزا کا عمل بھی جاری رہے گا انھوں نے چارسدہ کے عوامی و فلاحی حلقوں اور میڈیا سے وابستہ افراد سے علاقے میں امن و امان کی قیام میں کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر