مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل

مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل

مردان ( بیورورپورٹ ) مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ صدارت کی نشست پر آج جمعہ کے روز ون ٹو ون مقابلہ ہوگاتفصیلات کے مطابق ایوان صنعت وتجارت مردان کے انتخابات کا معاملہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے گذشتہ روز مصالحتی کمیٹی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والی تاجر اتحاد نے جمعرات کے روز کاغذات نامزدگی میں توسیع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اچانک صدارت کے عہدے کے لئے حاجی جمال شاہ کے کاغذات جمع کرادیئے تاہم سینئر نائب صدر اور نائب صدر کی نشستوں پر کوئی امیدوار سامنے نہ لاسکے جس کے باعث الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے ظاہر شاہ گروپ کی طرف سے کاغذات جمع کرانے والے امیدوار قسمت احمد سینئر نائب صدر اور سید فریداللہ شاہ بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے دونوں نومنتخب عہدیداروں کا تعلق انڈسٹری گروپ سے ہے آج جمعہ کے روز صرف صدارت کے عہدے پر دوامیدوار ظاہر شاہ اور حاجی جمال شاہ کے درمیان ٹاکرا ہوگا الیکشن کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق ووٹنگ نوبجے سے گیارہ بجے تک چیمبر بلڈنگ میں ہوگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر