بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،4روز میں 35ہزار چالان

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،4روز میں 35ہزار چالان

 لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے 4 روز کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے والے 35 ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹ تھما دیئے۔ جبکہ مال روڈ کے بعد کینال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ ممنوع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پینتیس ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹس تھما دیئے گئے ہیں جبکہ صرف مال روڈ پر ہی 6700 چالان کیے گئے۔شہریوں نے سڑکوں پر اس نئی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیاہے انکا کہنا ہے یہ عمل پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس نے لاہور کی 4 اہم شاہراہوں کینال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ ممنوع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

مزید : علاقائی