پرانی رنجش پر مخالفین کی گھر میں گھس کرفائرنگ،ایک شخص زخمی

پرانی رنجش پر مخالفین کی گھر میں گھس کرفائرنگ،ایک شخص زخمی

لاہور (خبر نگار)راوی روڈ کے علاقہ میں پرانی رنجش کی بنا پر مخالفین نے گھر میں گھس کر 40سالہ شخص کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتا ل منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے علاقہ میں رہائشی40سالہ اکرم کو گھر میں گھس کر شہباز اوراویس نے فائرنگ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے اور زخمی کا بیان بھی لے لیاتاحال ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

مزید : علاقائی