شا د با غ پولیس نے سر فر از ڈکیت گینگ کے 2ملزم گرفتار کر لیے

شا د با غ پولیس نے سر فر از ڈکیت گینگ کے 2ملزم گرفتار کر لیے

لاہور(کر ائم رپورٹر)شا د با غ پولیس نے ڈکیتی کی واراتوں میں ملوث سر فر از ڈکیت گینگ کے 2ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1لاکھ روپے نقدی،3مو ٹر سا ئیکلیں،طلائی زیورات، موبائل فونز اور ناجائزاسلحہ برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آ ئی جی آ پر یشن شہز اد اکبر کی واضح ہدایات کی روشنی میںآ پر یشن ونگ پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں۔ ایس پی سٹی احسن سیف اللہ نے ایس ڈی پی اومصر ی شا ہ سر کل حفیظ اللہ اولکھ کی سربراہی میں ایس ایچ او شا د با غ انسپکٹر ابر ار حسین رضو ی،سب انسپکٹر خو رشید احمد،اے ایس آ ئی محمد شہز اد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سر فر از ڈکیت گینگ کے سرغنہ سر فر از احمد اور اس کے ساتھی وقا ص عر ف شا ن کو گرفتار کر کے ان کے کی نشاندہی پر3مو ٹر سا ئیکلیں، طلائی زیورات،1لاکھ روپے نقدی، 5موبائل فونز ،اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ۔دوران تفتیش ملزمان نے تھانہ شا د با غ ،مصر ی شا ہ ،با دامی با غ ، نصیر آباد، لیاقت آباداور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں ڈکیتی کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مذکورہ تھانوں میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ ڈی آ ئی جی آ پر یشن شہز اد اکبر نے ملزموں کی گرفتاری پر ایس ایچ او شا د با غ انسپکٹر ابر ار حسین رضو ی اور پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی