چارسدہ کے عوام کا منتظر خان کو ڈپٹی کمشنر تعینات کرنے کا مطالبہ
چارسدہ(بیورو رپورٹ)چارسدہ کے عوام سمیت مختلف سرکاری اداروں کے اہلکاروں نے چیف سیکرٹری سے چارسدہ میں منتظر خان کو بطور ڈپٹی کمشنر تعینات کر نے کا مطالبہ پیش کیا ہے۔چیف سیکرٹری کی جانب سے ممکنہ طور پر بیورکریسی میں تبادلوں کے پیش نظر چارسدہ کے سماجی حلقوں سمیت مختلف سرکاری اداروں کے اہلکاروں نے چیف سیکرٹر ی سمیت وزیر اعلیٰ خیبر پختوں خوا محمود خان سے چارسدہ میں سابق دور میں تعینات ڈپٹی کمشنر منتظر خان کی دوبارہ تعیناتی کا مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتظر خان نے کم عرصہ میں چارسدہ کے تعمیر و ترقی کے لئے بہت زیادہ کا م کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنے دور میں چارسدہ میں عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی دیکھائی تھی جس میں باقاعدگی کیساتھ کھلی کچہری کے انعقاد سمیت مختلف طریقوں سے عوام شکایات کو انتہائی کم مدت میں حل کیا تھا جبکہ اس دوران دفتری امور کو بھی بخوبی انجام دیا تھا ۔ اس لئے بیوروکریسی میں ممکنہ تبادلوں کے پیش نظر چارسدہ میں منتظرخان کو دوبارہ ڈپٹی کمشنر تعینات کیا جائے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت دعوؤں کے عین مطابق سرکاری دفاتر میں عوام کو عز ت ملے اور عوام مسائل حل بھی ہو سکے ۔