کوہاٹ ،گرلز پرائمری سکول حکیم آباد کی استانی کا طالبہ پر تشدد

کوہاٹ ،گرلز پرائمری سکول حکیم آباد کی استانی کا طالبہ پر تشدد

کوہاٹ (بیورورپورٹ) گرلز پرائمری سکول حکیم آباد کی ٹیچر جلاد بن گئی کلاس دوم کی طالبہ پر تشدد والدین کا ڈپٹی کمشنر اور صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول حکیم آباد کی ٹیچر مس (ن) نے کلاس دوم کی طالبہ نسرین پر تشدد کیا جس سے بچی کے جسم پر نشان پڑ گئے اس واقعہ پر بچی کے والدین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ سے شکایت کی اور سخت غم و غصے کا اظہار کیا والدین نے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ اور صوبائی حکومت سے مذکورہ ٹیچر کے خلاف سنگین کارروائی کا بھی مطالبہ کیا اس حوالے سے متعلقہ ٹیچر نے واقع سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی بھی بچی پر کوئی تشدد نہیں کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر