چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لاہور(کر ائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلات کے مطابق سو ل لا ئن کے علاقے میں شا ہدکے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر4ڈاکو2لاکھ 90ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے ۔مسلم ٹا ؤ ن میں میں محمو د کے گھر سے ڈاکو2لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،مصر ی شا ہ کے علاقے میں مجا ہد کے گھر سے دو ڈاکو2 لاکھ75ہزار روپے کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،مسلم ٹا ؤ ن کے علاقے میں جمیل کے گھر سے دو ڈاکو1لاکھ55ہزار اورلٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے فیصل کی فیملی سے 70ہزار کی نقد ی اور موبائل فون ،اچھر ہ میں ڈاکوؤں نے فا روق سے85ہزار اور موبائل فون ،ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے الیا س سے90ہزار روپے مالیت کی نقدی ،با غبا نپو رہ میں ڈاکوؤں نے زین سے 30ہزار ،نصیر آ با د میں ڈاکوؤں نے شفیق سے80ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گڑ ھی شا ہو میں ڈاکوؤں نے فر از سے95ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیں۔مستی گیٹ اورجنو بی چھا ؤ نی سے گاڑیاں جبکہ مصطفی آ با د ، منا واں، گلبر گ،ہیئر،شا ہد رہ او رگو المنڈ ی سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی