مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا ریلوے ہیڈکوارٹرز کا مطالعاتی دورہ

مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا ریلوے ہیڈکوارٹرز کا مطالعاتی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹرر) مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس لاہور کے شرکاء نے ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔پاکستان ریلویز کے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی کی سربراہی میں ریلوے کے ڈپٹی چیف انجینئر برجز فرمان غنی نے شرکاء کو ریلوے میں فریٹ، پسنجر ، انجینئرنگ سیکٹراور ریلوے زمینوں کی کمپیوٹرائزیشن سے متعلق جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی نے شرکاء کو بتایا کہ کراچی سے شاہدرہ تک ڈبل ٹریک موجود ہے او ر ریلوے کے سگنیلنگ نظام کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے اپنے فریٹ سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے جامع اورمؤثر حکمتِ عملی پر کاربند ہے ۔جس سے بتدریج فریٹ ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
جو مستقبل قریب میں محکمہ کے لیے خاطر خواہ آمدن کا باعث بنے گا۔ پسنجر سیکٹر پر بات کرتے ہوئے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی نے مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء4 کو بتایا ہے ہمارے لیے مسافروں کی جان و مال اور ان کو وقت پر پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں مسافروں کی سہولت کے لیے مزید نئی ٹرینوں کو چلا نے اوراْن میں معیاری سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے شبانہ روز محنت کی جارہی ہے۔ مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس لاہور شرکاء4 کے سوالات و جوابات سیشن میں انفراسٹرکچر ، ریونیواور اخراجات کے متعلق سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ڈپٹی جنرل منیجر فرید احمد نے بتایا کہ ریلوے کا تقریبا 33ارب پنشن کاجبکہ 28ارب تنخواہوں کا خرچہ ہے تیل کے اخراجات نکالنے کے بعد صرف 14فیصد بچتا ہے جس میں تمام انفراسٹرکچر ، رولنگ سٹاک ، مینٹیننس کے علاوہ آپریشنل اخراجات کرنے ہوتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی نے مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء4 کی جانب سے ڈا ئریکٹر سٹاف احمد ندیم کے ساتھ شیلڈ اور سوئنر کا تبادلہ کیا۔ بعدازاں شرکاء4 کو ٹرین آپریشن سے متعلق کنٹرول آفس لاہور میں آگاہی فراہم کی گئی جس میں اْنہوں نے گہری دلچسپی لی اور ریلوے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی جانب سے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی ، ڈپٹی چیف انجینئربرجز فرمان غنی، جوائنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈحفیظ اللہ خان، ڈپٹی چیف انجینئر مکینکل کیرج اینڈ ویگن ناصر خلیلی، ڈپٹی چیف انجینئرڈیزل راجہ ساجد بشیر، ڈپٹی چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ گڈزمحمودالرحمن لاکھو، ڈپٹی جنرل منیجر فرید احمدکے ساتھ ساتھ ریلوے کے دیگر سینئر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -