ضلع پشاور کے بجٹ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کی خصوصی طور پر شرکت
پشاور (سٹی رپورٹر) ضلع پشاور کے بجٹ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ کے ہیومن ریسویس، گڈگورننس اور آئندہ پیرکے روز سے انتقالات کے آن اجراء اور فرد کی ہوم ڈیلیوری نظام سے کونسل ممبران کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ نے محکمہ ڈاک سے ایم او یو دستخط کیاہے جس میں فرد کے فارم ڈاکخانہ میں عوام کو مہیا ہوگی اور لوگ اسے ڈاکخانہ میں بھر کر دس دن کے اندر انھیں گھر کے دہلیز پر اراضی کے فرد مل جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ فلائی اوور کے ستون پر پوسٹر لگانے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا اور پوسٹر لگانے والوں کو جرمانہ اور جیل بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یونین کونسل لیول پر ضلعی انتظامیہ کے اقدامات اور صفائی کے حوالہ مہم میں ڈسٹرکٹ ممبران ان بورڈ لیا جائیگا جبکہ ہفتہ میں ایک دن ڈسٹرکٹ کونسل ممبران کے لئے مختص کرینگے جس میں ان کے علاقائی مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کرینگے جبکہ ڈی سی آئندہ ہفتے سے ہفتہ دو گھنٹے ڈی سی کارپاکنگ کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل براہ راست حل کرینگے۔