ہوپ انتخابات مکمل ٗ خیبر پختونخوا سے ایگزیکٹیو ممبران بلامقابلہ منتخب
پشاور(سٹی رپورٹر) حج و عمر آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ( ہوپ) کے ملک بھر میں ایگزیکٹیو ممبران کے انتخابات مکمل ہوگئے خیبر پختونخوا اور فاٹا سے چار ایگزیکٹیو ممبران کو بلامقابلہ چن لیاگیا جن میں خیبر پختونخوا سے عابد پرویز اعوان ٗ کامران زیب ٗ احمد ابراہیم پراچہ جبکہ فاٹا سے پیر غفور شاہ شامل ہیں ہوپ پاکستان کی نئی کابینہ کے انتخاب کیلئے کراچی ٗ لاہور اور اسلام آباد میں انتخابات کا انعقاد کیاگیا جس میں پنجاب سے زاہد جنجوعہ ٗ پروفیسر زاہد فاروق کھوکھر ٗ ندیم اقبال ٗ اسلام آباد وحید اقبال بٹ اور کراچی میں سجاد احمد ٗ بلال فصیح و شاہد ملک کامیاب قرارپائے اسی طرح خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بہترین حکمت عملی کے تحت نامزدایگزیکٹیو ممبران عابد پرویز اعوان ٗ کامران زیب ٗ احمد ابراہیم پراچہ اور فاٹا سے پیر غفور شاہ کے مقابلے میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں ہوا جس پر انہیں بلامقابلہ منتخب کرلیاگیا ملک بھر میں کامیاب اور پرامن انتخابات کے انعقاد پر ہوپ قائدین کو خراج تحسین پیش کیاگیا ۔