ٹانک ،تحصیل کونسل کے فنانس آفیسر بیک وقت 3 عہدوں پر براجمان

ٹانک ،تحصیل کونسل کے فنانس آفیسر بیک وقت 3 عہدوں پر براجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی) نئے پاکستان میں بیک وقت تین عہدوں پر براجمان تحصیل افیسر فنانس نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ٹیوب ویلوں کی مرمت کی مد میں لاکھوں روپے کے بوگس بلوں کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان کے سکونتی دو رشتہ داروں کو ٹی ایم اے میں غیر قانونی طریقے سے بھرتی کیا ہے ٹی ایم اے ملازمین نے ٹی اوایف کی کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا مطالبہ کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملازمین نے تحصیل میونسپل کمیٹی میں گو حنان گو نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ عبد الحنان تحصیل افیسر فنانس کے علاوہ بیک وقت تین عہدوں اے ڈی بلدیات لکی مروت اور ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اکاؤنٹنٹ پربراجمان ہے انکا کہنا تھا کہ ٹی او ایف اور ٹی ایم او نے لاکھوں روپے کے بوگس بلوں اور سن کوٹے پر مستحق افراد کی بجائے ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت کے درجنوں افراد کو غیر قانونی طریقے بھرتی کرکے محکمے پر بوجھ بڑھا دیا اور نئے بھرتی ہونیوالے افراد ڈیوٹی کرنے کے بجائے گھر بیٹھے تنخواہیں حاصل کر رہے ہیں ملازمین کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے میں سینکڑوں ملازمین اور پینشنرز کی پانچ ماہ کی تنخواہیں کی عدم ادائیگی کے باوجود بھی غیر قانونی بھرتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ ہنوزجاری ہے ملازمین نے صوبائی وزیر بلدیات شہرام ترکئی ،سیکرٹری بلدیات اورکمشنر ڈیرہ ڈویژن سے ٹی او ایف اور ٹی ایم اے کی جانب سے تحصیل میونسپل کمیٹی کی جانیوالی کرپشن اور بے قاعد گیوں کا مطالبہ کیا ہے۔