مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4نوجوان شہید ، حریت قیادت کا آج ہڑتال کا اعلان

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4نوجوان شہید ، حریت قیادت کا آج ...

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران سرینگر ، اسلام آباد اور بڈگام میں چار کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے گزشتہ روزصبح سویرے سرینگر کے علاقے نور باغ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوان محمدیعقوب ملک نامی شہری کے مکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مالک مکان کا بیٹا محمد سلیم ملک گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔ فوجیوں نے 2 نوجوانوں شیراز احمد اور عرفان احمد کو ضلع بڈگام کے علاقے پازن میں جبکہ1 نوجوان محمد آصف ملک کو اسلام آباد کے علاقے ڈلوچھ ڈورو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے نوجوانوں کی شہادت پر آج مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دیدی۔قابض انتظامیہ نے لوگوں کو بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے سرینگر اور دیگر علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ مقبوضہ وادی میں چلنے والی ریل سروس اورسرینگر، اسلام آباد اور بڈگام کے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ۔دوسری جانب شہید محمد سلیم ملک کو بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعروں کی گونج میں مزار شہداء سرینگر میں سپرد خاک کیا گیا۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ڈلوچھ ڈورو میں شہید ہونے والے نوجوان محمد آصف ملک کو خان گنڈ ڈورو میں آپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں بھی ہزارو افراد نے شرکت کی۔

مقبوضہ کشمیر

مزید : صفحہ اول