امن کا قیام ہر شہری کی ضرورت ہے ،کمشنر ڈیرہ

امن کا قیام ہر شہری کی ضرورت ہے ،کمشنر ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت نے کہاہے کہ امن ہرشہری ۱کی ضرورت ہے ۔یہ صرف چند دنوں کے لیے بلکہ امن ہمیشہ کے لیے انسان کی ضرورت رہی ہے ۔ قوموں پر براوقت اورتکالیف آتی رہتی ، لیکن جب قوموں کواس کا احساس ہوجائے کہ امن میں ہی ہماری بقاء ہے تویہ قومیں اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنالیتی ہیں ۔ محرم الحرام کے دوران جس طرح علماء کرام ، مشائخ ، تاجران ، سیاسی قائدین ، منتخب نمائندوں ، پاک فوج ،پولیس اوردیگرمیونسپل اداروں سمیت عوام نے تعاون کیااس کے لیے ان تمام کے ممنون ومشکورہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سرکٹ ہاؤ س ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی جانب سے محرم الحرام کے پرامن اختتام پرعلماء کرام ،تاجران سمیت صحافیوں کے اعزازمیں دی گئی تقریب کے موقع پر کیا۔ تقریب میں ڈی پی او ظہوربابرآفریدی ،اے ڈی سی نورعالم محسود ،ریسکیو1122کے ڈی ای او ارشداقبال ،تحصیل ناظم ڈیرہ عمرامین گنڈہ پور، تحصیل ناظم پہاڑپور جہانزیب خان ، تحصیل ناظم پروآسردار امتیازخان بلوچ کے فرزند سمیت علماء کرام ، مشائخ ، تاجران اورصحافیوں سمیت میونسپل اداروں کے سربراہان موجودتھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ جاویدخان مروت نے کہاکہ امن کے بغیرقومیں ترقی نہیں کرتیں ۔ لوگ ہجرت پرمجبورہوتے ہیں جو سب سے مشکل ترین کام ہے ۔ جس ملک میں امن ہوگاوہ ملک ترقی کرے گا۔ضلع اورڈویژن کی سطح پرکام کریں گے ۔ اس میں ہمیں عوام کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر