تیمرگرہ میں پولیس کے ہاتھوں 6 اشتہاری گرفتار

تیمرگرہ میں پولیس کے ہاتھوں 6 اشتہاری گرفتار

تیمرگرہ( بیورورپورٹ ) تیمرگرہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف گھیرا تنگ کردیا ،بھار ی مقدار میں منشیات برآمد ،مختلف کاراوائیوں میں 6اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ایس ایچ او تیمرگرہ محمد اکرام اللہ نے مقامی صحا فیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ ڈی پی او عار ف شہباز وزیر کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلا ف کامیاب کاراوئیوں میں 6478گرام چرس ،141بوتل شراب 6پستول جبکہ اہم مقدمات میں ملوث 6اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلئے ہیں،انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ میں چوروں ،منشیات فروشی میں ملوث اور سماج دشمن عناصر کے لئے کو ئی جگہ نہیں ،ضلعی ہیڈ کواٹر تیمرگرہ میں مقامی شہریوں اور تاجروں کے تعاون سے میثالی امن قایم ہے ،شہرکے داخلی وخارجی راستوں پرنفری جبکہ رات کو پولیس گشت بڑھادی گئی ہے ،انہوں نے کہا پرائیوٹ سود ( انڈر پلے ) میں ملوث افراد کے خلا ف بھرپور کاراوائی کی جائیگی ،اس سلسلے میں دو افراد کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،پرائیوٹ سود سے متاثرہ شہری اس حوالے سے پولیس کے ساتھ تعاو ن کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر