درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا ، جنرل باجوہ

درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا ، جنرل باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کو قوم کی حمایت سے مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام ریاستی اداروں کی قومی سطح پر ہم آہنگی ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آ ر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد کی ایئر یونیو ر سٹی میں سکیورٹی آف پاکستان کے موضوع پر خطاب کیا اور قومی سلامتی، داخلی اور خارجی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔آئی ایس پی آر کے مطا بق آرمی چیف کا کہنا تھا ملک میں استحکام کیلئے پاکستانی فوج اور قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کے دورا ن اس عزم کا اظہار کیا کہ پر امن ماحول اور معاشی و سماجی و ترقی کیلئے فوج کو جو بھی کرنا پڑا کرے گی۔ پاک فوج اقتصادی ترقی کیلئے ملک میں محفوظ ماحول فراہم کرے گی۔ آرمی چیف نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تین روزہ کانفرنس کا عنوان ’’بنیاد پرستی،تعلیمی اداروں میں حقائق، تصورات اور درپیش چیلنجز‘‘تھا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی مکمل حمایت سے دہشت گردی کا عفریت قابو کیا جاچکا ہے لیکن ہمیں اب بھی چوکس رہنا ہوگا اور بقا سے احیا کی جانب سفر کیلئے صحیح راستے پر گامزن ہونا ہوگا۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان،چیف آف ایئر اسٹاف اور وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی، ایئر وائس مارشل(ر) فائز عامر نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے خطاب میں خطہ اور پاکستان میں دیرپا امن کے حوالہ سے اپنے وژن سے بھی آگاہ کیا، عالمی سطح پر دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمہ اور پاکستان سے اس لعنت کے صفایا کیلئے اپنے عزم کو دہرایا ۔
جنرل باجوہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال و افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور پال جونز نے جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے جبکہ علاقائی سلامتی اور افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔امریکی نا ظم الامور نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کو ششو ں کو سراہا ۔
آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -