پبی ،2 رکنی چور گروہ گرفتار ،مسروقہ اشیاء واسلحہ برآمد
پبی ( نما ئندہ پاکستان)تھانہ پبی پولیس کی چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔2 رکنی چور گرہ گرفتار ،موٹر سائیکل ،نقدی اورواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے جہانزیب ولد عالم سکنہ ڈاگی جدیدنے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ہم رشتہ دراوں کے گھر شادی تقریب میں گئے تھے نامعلوم چور نے گھر کے تالے تھوڑ کر گھر میں موجود نقدی اور موٹر سائیکل چورا کر لے گئے ہیں ۔اس واقع کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ نے DSPپبی سرکل لقمان خان کی سر براہی میںSHO تھانہ پبی مقدم خان پر مشتل ٹیم تشکیل دیکر اصل حقائق معلوم کرکے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ پولیس ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت کرکے ملزمان عبداللہ ولد عبدا لصمد ،واصف ولد نور زادہ ساکنان عجب باغ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے موٹر سائیکل ، نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے تمام راز اُگل دیئے ۔اہل علاقہ نے پولیس کی اس کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔