نیویارک میں سارک وزرائے خارجہ اجلاس سشما،شاہ محمود میں شیک ہینڈ تک نہ ہوسکا

نیویارک میں سارک وزرائے خارجہ اجلاس سشما،شاہ محمود میں شیک ہینڈ تک نہ ہوسکا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک میں سائیڈ لائنز میں سارک وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میں ملاقات ہوسکی اور نہ شیک ہینڈ کیاگیا۔جیونیوز کے مطابق اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اپنا بیان دیکر اجلاس سے چلی گئیں۔ سشما سوراج صرف آدھا گھنٹہ اجلاس میں موجودرہیں جبکہ انہوں نے بھارتی میڈیا سے بھی کوئی بات نہیں کی اور بھارتی میڈیا ان کاانتظار کرتا رہ گیا۔

مزید : صفحہ اول