ضلع نائب ناظم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بشیر آباد کے پرنسپل واساتذہ پر برہم

ضلع نائب ناظم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بشیر آباد کے پرنسپل واساتذہ پر برہم

پشاور (سٹی رپورٹر) نائب ناظم وکنونیئر سیدقاسم علی شاہ نے پی ٹی آئی ممبر رضاء محمد اور خاتون ممبر کلثوم کنڈی کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بشیر آباد کے پرنسپل و اساتذہ کے رویہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی او میل اور فی میل سے آج دوبجے تک نویں جماعت کے فیل بچی کو سکول میں داخلہ نہ دینے پر رپورٹ طلب کرلی۔ کونسل اجلاس میں رضاء محمد نے کنونیئر کی توجہ مبذول کرائی کہ سرکاری سکولوں کے پرنسپل فیل بچیوں کو پرائیویٹ کررہی ہے اور داخلہ نہیں دے رہی ہے جبکہ مداخلت پر ڈسٹرکٹ ممبران کی بات نہیں مانتی ہے جبکہ ان کا بجٹ یہی ضلعی ممبران پاس کررہی ہیں۔ کونسل اجلاس میں پی ٹی آئی ممبر اخترعلی بھی آپے سے باہر ہوتے ہی کہاکہ تبدیلی برائے نام ہے، گلی کوچے کھنڈرات بنی ہے، سڑکیں نہیں بن رہی ہے، پولیس کام نہیں کرتاہے، ترقیاتی فنڈ نہیں ہے اور واپڈا وسوئی گیس سمیت دیگر محکموں کا وفاقی ، صوبائی اور ضلعی حکومت نے قبلہ درست نہیں کیا تو عوام انھیں مسترد کرینگے جس پر کونسل میں گرما گرمی پیدا ہوگئی اور کونسل ممبران تالیاں بجھاتی رہی تاہم کنونیئر نے انھیں چپ کرکے بیٹھا دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر