پشاور ،ٹاؤن ون میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،20 تھڑے مسمار

پشاور ،ٹاؤن ون میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،20 تھڑے مسمار

پشاور (سٹی رپورٹر)ٹاؤن ون انتظامیہ نے کمشنر پشاور ڈویژن شہاب علی شاہ کی ہدایت پر دوسرے روز بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک دکان اور 20 تھڑے مسمارکردی ہے جبکہ فٹ پاتھ پر پڑے ایک ٹرک سامان ضبط کرکے ٹاؤن ون دفتر میں پہنچایا ہے۔ کمشنر پشاور ڈویژن کے ہدایت پر ٹی ایم او خضرحیات شاہ نے ٹی او آر محمد رحمان خٹک کی قیادت میں ڈٰیمالش عملہ دلہ ذاک روڈ دوبارہ آپریشن کرنے کے بھیجا جس کے ہمراہ پولیس اہلکار بھی تھے ۔ڈیمالش عملہ نے دلہ ذاک روڈ پر غریب آباد چوک سے آپریشن شروع کرکے کارپوریشن کالونی تک دلہ ذاک روڈ کے فٹ پاتھ تجاوزات سے صاف کردی ہے جبکہ بیشتر دکانداروں کو دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کر نے پر گرفتار کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔ دکانداروں نے دکانوں سے باہر پانچ پانچ فٹ باہر تجاوزات قائم کر دی ہیں جس سے مکینوں کو آمدورفت میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا تھا ہے۔ تجاوزات خاتمے پر اہلیان علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ ٹاؤن ون انتظامیہ کے مطابق دلہ ذاک روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی دکاندار کو دکانوں کے باہر سامان رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر