14 اکتوبر انتخابات 2 نظریوں کی جنگ ہے ،احمد بہادر

14 اکتوبر انتخابات 2 نظریوں کی جنگ ہے ،احمد بہادر

مردان (بیورورپورٹ) حلقہ پی کے 53پر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حاجی احمد بہادر خان نے کہاکہ 14اکتوبر کے ضمنی انتخابات صرف ہاراورجیت تک محدود نہیں بلکہ دونظریوں کے درمیان جنگ ہے ،اے این پی کے ورکرز اس معرکے کو سر کرنے کے لئے پوری تیاری کے ساتھ میدان میں ہے وہ یہاں ہوتی ہاؤس میں پی کے 53کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے جس سے پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے بھی خطاب کیاجبکہ اس کنونشن کی صدارت اے این پی تحصیل مردان رورل کے صدرحاجی شاہ نوازخان نے کی حاجی احمد خان بہادر نے کہاکہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت بیرونی ایجنڈے کے تحت آئی ہے جو پختون اقدار بدلنا چاہتے ہیں لیکن پختون قوم اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گی انہوں نے کہاکہ اس مٹی کے لئے ان لوگوں نے کوئی قربانیاں نہیں دی بلکہ ہمارے ہزاروں کارکنوں نے اس مٹی کی خاطر جانوں کے نذرانے دیئے ہم مزید بھی قربانی دینے کے لئے تیارہیں انہوں نے کہاکہ ایک ساز ش کے تحت حالیہ عام انتخابات میں پختون لیڈروں کو باہر رکھاگیا تاکہ پارلیمنٹ میں پختون قوم کی حقوق کے لئے کوئی آواز بلند نہ کریں متحدہ اپوزیشن کے امیدوار نے کہاکہ پی کے 53اے این پی کا قلعہ ہے اوراس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے چودہ اکتوبر کو بھاری اکثریت سے اس نشست کو دوبارہ حاصل کرکے سرخ جھنڈے کا بول بالا کردیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر