9وفاقی سیکرٹری تبدیل ،اے ڈی خواجہ آئی جی موٹریز مقرر

9وفاقی سیکرٹری تبدیل ،اے ڈی خواجہ آئی جی موٹریز مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد، کراچی، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے 9 وفاقی سیکرٹریز کے تبادلے کردیے،سابق انسپکٹر جنرل پولیس اللہ ڈنو خواجہ کو آئی جی موٹرویز سندھ تعینات کردیا گیا،پنجاب حکومت نے بھی 14 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلا ت کے مطابق حکومت نے 9 وفاقی سیکرٹریز کے تبادلے کردیے جن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد مشتاق احمد کو سیکرٹری مذہبی امور، محمد رضوان ملک کو سیکریٹری نجکاری کمیشن، میجر ریٹائرڈ اعظم سلمان خان کو سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی، سیکریٹری صنعت و پیداوار خالد مسعود چوہدری کو سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویڑن، سید افتخار حسین بابر کو سیکریٹری ٹیکسٹائل مقرر کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ معروف افضل کو سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، اظہرعلی چوہدری کو سیکریٹری صنعت و پیداوار، رخسانہ یاسمین کو ایم ڈی قومی ٹرسٹ برائے معذوران اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ عمران احمد کو اسپیشل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔گریڈ 21 کے افسر محمدرشید کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کردی گئیں ہیں جبکہ رابعہ جویریہ آغا کی بطورسیکریٹری موسمیاتی تبدیلی تعیناتی منسوخ کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں چیف سیکرٹری سندھ نے بھی تقرری کے منتظر سابق انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اللہ ڈنو خواجہ کو آئی جی موٹرویز تعینات کردیا گیا جبکہ معظم جاہ انصاری کمانڈنٹ ایف سی مقرر کردیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق امجد جاوید سلیمی کو کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات کردیا گیا ہے۔ہائی کورٹ کے حکم پر نیب کو رضاکارانہ رقم واپس کرنے والے افسران کو اہم عہدوں پربحال بھی کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ نے ہٹائے گئے افسران کو ڈپٹی کمشنر لگانے کی منظوری دی ہے۔وزیراعلی سندھ کے بہنوئی مہدی علی شاہ ڈپٹی کمشنر میرپور خاص تعینات کردیے گئے ہیں، انہیں سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ رشید زرداری کو ڈپٹی کمشنر ٹنڈو الہ یار تعینات کردیا گیا ہے، رشید زرداری بھی کرپشن سے حاصل رقم نیب کو واپس کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ کو دونوں افسران کے تبادلوں میں شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ دریں اثناپنجاب حکومت نے بھی 14 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈاکٹر شعیب اکبر سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ کو ٹرانسفر کر کے سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر آصف بلال لودھی کو سپیشل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ سعید سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو ٹرانسفر کر کے ڈائریکٹر چلڈرن لائبریری کمپلیکس تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر ثاقب منان کو کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن تعینات کیا گیا ہے۔ عثمان علی ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ تقرری کی منتظر سامع سعید کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توانائی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ عظمت محمود چیئرمین پنجاب پرائیوٹائزیشن بورڈ کو پنجاب سے ریلیو کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ حمزہ علی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی اْمور کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ محمد اطہر مسعود ڈائریکٹر ( اکیڈمکس ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی اْمور پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ نعمان یوسف ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو پنجاب سے ریلیو کر کے ڈپٹی سیکرٹری انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل تعینات کیا گیا ہے۔ کیپٹن ( ر ) اکرام الحق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر محمد ریاض کو ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس تعینات کیا گیا ہے۔ منصور احمد خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نارووال کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے اور خرم عزیز ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -