صفائی کی ناقص صورتحال اور تجاوزات پر 12 دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد
پشاور( سٹی رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے صفائی کی ناقص صورتحال اور تجاوزات پر 12 دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کردےئے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے صدر اور نوتھیہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے صفائی کی ناقص صورتحال پر جوس ‘ سبزی اور سوپ فروشوں کو نوٹسز جاری کر کے عدالت طلب کرلیا جبکہ نوتھیہ بازار میں ناقص صفائی کی صورتحال اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری نہ کرنے پر چار مرغی فروشوں کو نوٹسز جاری کر کے عدالت طلب کرلیا ۔ کنٹونمنٹ مجسٹریٹ نے عملے کے ہمراہ صدر روڈ پر قائم عارضی تجاوزات کا خاتمہ کر کے سامان کو بحکم سرکار ضبط کرلیا ۔