سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی اوقات میں ردوبدل سے خواتین کو مشکلات

سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی اوقات میں ردوبدل سے خواتین کو مشکلات

پشاور(سٹی رپورٹر)وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے ڈیوٹیو ں کے اوقات میں ردوبدل سے خواتین ملازمین کی مشکلات سامنے آگئی ۔ مختلف محکموں میں خواتین ملازمین کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیوٹیوں کے اوقات میں تبدیلی کرکے صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک مقرر کرنے پر ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ سردیوں میں پانچ بجے کا وقت اندھیرا شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں گھروں کو جانے میں مشکل پیش آرہی ہیں کیونکہ بعض خواتین اپنے دفاتر کو دور علاقوں سے آتی ہیں ، شام کو ڈیوٹیاں ختم کرکے گھروں کو جانے کے دوران انہیں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بھی درپیش ہے ۔ خواتین ملازمین کے مطابق حکومت کے اس فیصلے سے وہ ہی متاثر ہو رہی ہیں اسلئے اس فیصلے پر نظرثانی کرکے پرانے اوقات بحال کئے جائیں تاکہ خواتین کی بے چینی دور ہو سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر