محکمہ صحت کے دونوں حصول کو یکجا کرنے کیلئے ورمشاتی کمیشن بنانے کیلئے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال
لاہور( جاوید اقبال) محکمہ صحت کے دونوں حصوں پرائمری اینڈ سیکنڈری اورسپیشلائزڈہیلتھ کو یکجا کرنے سے متعلق مشاورتی کمیشن/کمیٹی قائم کرنے کیلئے سمری چیف سیکرٹری کوارسال کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سمری وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کے ذریعے چیف سیکرٹری کوبجھوائی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ صوبائی وزیر محکمہ صحت کے نئے ماڈل کو ختم کرکے پراناماڈل بحال کرنے کاارداہ رکھتی ہیں جس کیلئے وزیراعلیٰ پنجا ب اور صوبائی کابینہ نے منظوری دی ہے کہ محکمہ صحت کے دونوں شعبہ جات پرائمری اینڈ سیکنڈری اورسپیشلائزڈہیلتھ کویکجاکرناہے تو اس پرکمیٹی قائم کرکے سفارشات مرتب کرائی جائیں لہٰذاکمیشن /کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی جائے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں صوبائی وزیرصحت ،سیکرٹری صحت اورسیکرٹری قانون اور سیکرٹری خزانہ سمیت 7 ممبرڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔واضع رہے روزنامہ پاکستان نے تفصیلی خبر شائع کی تھی کہ وزیرصحت اور سیکرٹری صحت کے درمیان محکمہ صحت کو یکجاکرنے کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے کوئی کمیٹی بھی قائم نہیں ہوسکی ۔ذرائع کے مطابق خبرکی اشاعت کے بعد محکمہ صحت نے کمیٹی قائم کرنے کیلئے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کردی ۔
سمری /ارسال