محکمہ تعلیم پنجاب کا سکولوں میں سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا فیصلہ

محکمہ تعلیم پنجاب کا سکولوں میں سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا فیصلہ

لاہور(حافظ عمران انور)محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے پنجاب کے تمام سکولوں میں سموگ سے بچنے کے لئے آگاہی مہم کا فیصلہ کر لیا ۔اس حوالے سے تمام سی ای اوز کو پنجاب بھر کے سکولوں میں سیمینار منعقد کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سموگ سے بچاو ، آگاہی اور اس سے بچنے کی تدابیر کے لئے سکولوں میں سموگ آگاہی مہم شرع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے تمام سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سی ای اوز سکول سربراہان سے مل کر سکولوں میں سموگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کروائین جس مین طلبہ اور اساتذہ کو بتایا جائے کہ روزانہ 10گلاس پانی پینے کو یقینی بنایا جائے اور سموگ کے دنوں میں بغیر کسی ضروری کام کے گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کیا جائے ۔سیمینار مین طلبہ اور اساتذہ کو یہ بھی بتایا جائے کہ گھروں سے نکلتے وقت ماسک ضرور پہنا جائے اور گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھے جائیں۔ سموگ کے دنوں میں کلاس رومز مین پنکھے نہ چلائے جائیں اور نہ ہی کچرے کو کہیں آگ لگائی جائے۔اور دوران سفر عینک کا استعمال کریں۔علاوہ ازیں دوران سموگ اپنے ہاتھ منہ اور آنکھوں کو اچھی طرح پانی سے صاف کرتے رہیں اور آنکھوں کو نہ ملیں۔اس کے علاوہ سموگ کے دنوں میں ٹھنڈاپانی پینے سے گریز کیا جائے۔اور آنکھیں لال ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے گریز کیا جائے۔مراسلے میں پنجاب بھر کے تمام سی ای اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام سی ای اوز سموگ کے حوالے سے سیمینارز کے انعقاد کی مکمل اپ ڈیٹس محکمے کو ارسال کریں۔

سموگ

مزید : صفحہ اول