چترال ،آغا خان ہیلتھ سروس میں خودکشی کے موضوع پر سیمینار

چترال ،آغا خان ہیلتھ سروس میں خودکشی کے موضوع پر سیمینار

چترال (نمائندہ پاکستان)آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کے تعاون سے خودکشی کے موضوع پرایک سمینارمقامی ہوٹل میں منعقدہوا۔سمینارسے آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے جنرل منیجرمعراج الدین ،ایچ آرمنیجرسیدحسین علی شاہ اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے چترال میں خود کْشی جیسے قبیح فعل میں مسلسل اضافے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔ اور کہا کہ اس حوالے سے پورے معاشرے کو سنجیدہ اقدامات اْٹھانے کی ضرورت ہے۔ سیمینار میں بتایا گیا کہ گزشتہ 8مہینوں کے اندر ضلع چترال میں تقربیا36خودکشیو ں کے واقعات رونما ہوئے۔ جس میں اکثرجوان سال لڑکیوں کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آج کل الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی یلغار، غربت اور بے روزگاری ، گھریلو حالات، بچوں اور بچیوں کی شادیوں میں ان کی رائے کا شامل نہ ہونا ، اولاد اور والدین کے درمیان فاصلہ بڑھنے کے ساتھ معاشرے کے بگاڑ نے جوان سال بچیوں میں اس ناسور اور حرام فعل کے ارتکاب میں مدد گار ثابت ہوئے ہیں۔ جس کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو سنجیدگی کے ساتھ اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔او راس ناسور کو ختم کرنے کیلئے دنیاوی تعلیم کے ساتھ بچوں کو روحانی تعلیم و بہتر تربیت سے بہرہ ور کرنا ہوگا۔ بچوں اور والدین کے درمیان فاصلے کو ختم کرکے دوستانہ ماحول میں تربیت دیکر بچوں میں اعتماد کو بڑھانا بھی انتہائی ضروری قرار دیا گیا۔محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داروں نے کہاکہ چترال کے گورنمنٹ سکولوں میں تقربیا21ہزارطالبات زیرتعلیم ہیں۔ اُ ن کوسکول کی سطح پرخودکشی کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے جس کے لئے چترال کے 1500 فیمل اساتدہ کوٹرینڈ کیاجائے۔تمام شراکاء نے اپنے علاقوں میں خودکشی کے روک تھام کے حوالے سے آگاہی دینے کی عہدکی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر