نوشہرہ ،نوسر باز عوام سے لاکھوں روپے ہڑپ کرکے رفوچکر

نوشہرہ ،نوسر باز عوام سے لاکھوں روپے ہڑپ کرکے رفوچکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کے نوسرباز شخص نے عوام سے لاکھوں روپے ہڑپ کرکے رفو چکر الٹا نوسرباز کی بیوی نے ایک غیر شخص سے مل کر پیسے دبانے کی خاطر لٹنے والے افراد کے خلاف درخواست دے دی حالانکہ تھانہ نوشہرہ کلاں میں ایک جرگے کے ذریعے سٹام پیپر پر رقم واپس کرنے کا تحریری معاہدہ بھی موجود ہے ان خیالات کااظہار نوشہرہ کلاں کے رہائشی قاضی یاسرالحق ولد قاضی بشیرالحق اور ریاض خان ولد خیبرخان نے نوشہرہ میں میڈیا کو فریاد کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمروز خان ولد محب اللہ سکنہ عاشور آباد نوشہرہ نے ہمارے ساتھ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے لین دین میں دونوں سے 18 لاکھ روپے ہڑپ کردئیے تھے جس پر ہم نے باربار رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر وہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے رقم واپس نہ کرنے کی صورت میں ہم نے ایک جرگے کے ذریعے تھانہ نوشہرہ کلاں میں ان کے ساتھ سٹام پیپر پر معاہدہ کیا جس میں لکھاگیا تھا کہ وہ میرا مکان بیچ کر اپنی رقم وصول کرلے لیکن رقم واپس کرنے کی بجائے ان کی بیوی شائستہ نے غیرمرد خان بہادر کے ساتھ شوہر کی ایماء پر ایک ڈرامہ رچاتے ہوئے ڈی پی او نوشہرہ کو درخواست دی کہ میرے خاوند کو ان لوگوں نے یرغمال کیاہوا ہے حالانکہ ہم نوشہرہ کلاں کے معزز شہری ہے اور اہلیان علاقہ کو سب کچھ معلوم ہے کہ یہ شخص اور ان کی بیوی دونوں نوسرباز ہیں ہمارا ان کو یرغمال بنانے کا کوئی ارادہ نہ تھا اور نہ ہے ہمیں اپنی رقم سے سروکار ہے اس لئے ہماراڈی پی او نوشہرہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ اس واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ہمیں انصاف دلائیں اور ہماری رقم کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔