اساتذہ کے مسائل کے حل کی مثال نہیں ملتی۔ ضیاء اللہ بنگش

اساتذہ کے مسائل کے حل کی مثال نہیں ملتی۔ ضیاء اللہ بنگش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ (بیورورپورٹ) صوبائی حکومت اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے میں نہایت سنجیدہ ہے اساتذہ برادری کے جتنے مسائل تحریک انصاف کے دور میں حل ہوئے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اب اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم اور تربیت مکمل ایمانداری سے کریں کیوں کہ انہی بچوں نے آگے جا کر ملک و قوم کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے اساتذہ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اب محکمہ تعلیم میں جزا اور سزا کا عمل شروع کیا جا رہا ہے محنتی قابل اور ایمانداری سے پڑھانے والے اساتذہ کی عزت بھی ہو گی اور انعام بھی ملے گا مگر وقت گزاری کرنے والوں سے باز پرس کی جائے گی اس سے پہلے سابقہ اے ڈی او حضرت گل کی قیادت میں آنے والے اساتذہ واحد الرحمن‘ واحداللہ‘ میاں اسداللہ‘ طارق امان‘ طارق‘ مقصود الرحمن اور دیگر ضیاء اللہ بنگش کو مشیر برائے تعلیم کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی قبل ازیں سیکرٹری کوھاٹ تعلیمی بورڈ الیاس آفریدی‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاذق الرحمن‘ اے ڈی ای او پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ عبدالرؤف‘ پی ای ٹی ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید نے بھی ضیاء اللہ بنگش کو مشیر تعلیم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔