حاجی محمد طاہر کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر )تحصیل ناظم تخت بھائی کے پی اے حاجی محمد طاہر کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں ۔جسے جمعرات کے روز آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دی گئیں ۔ مرحومہ روحانی پیشوا حاجی فضل قادر استادکی اہلیہ تھی ۔نما ز جناز ے میں عما ئدین علا قہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ ابراہیم خان ، اسحاق ، ریاض اور امتیاز کی بھی والدہ ماجدہ تھی جبکہ نوابزادہ کی چچی تھی، گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے کلرک اصغرخان ، موٹروے پو لیس کے شفیع اللہ کی نانی تھیں ۔رسم قل کل بروز ہفتہ شریف آباد تخت بھائی میں ادا کی جائیگی۔