ہیلمٹ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر ضلعی انتظامیہ متحرک

ہیلمٹ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر ضلعی انتظامیہ متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(آ ئی این پی)ہیلمٹ کی قیمتوں میں اضافے پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی، ہیلمٹ زائد قیمت پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔ لوکل ہیلمٹ 500 جبکہ امپورٹڈ ہیلمٹ 1150روپے میں فروخت ہو گا،تفصیلات کے مطا بق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کے بعد ہیلمٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا جس پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی، میکلورڈ روڈ کے تاجروں سے ملاقات میں ہیلمٹ کی قیمتوں پر فیصلہ کرلیا گیااور اب لوکل ہیلمٹ 500جبکہ امپورٹڈ ہیلمٹ 1150روپے میں فروخت ہو گا۔ شہر کے مختلف پوائنٹس پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ میکلورڈ روڈ کے صدر محمد جاوید بھٹی نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کروا دی۔ تمام مجسٹریٹس کل میکلورڈ روڈ سمیت شہر بھر میں دکانوں کو بھی چیک کریں گے۔
ہیلمٹ قیمت