تیمرگرہ ،اہم مقامات اور چوراہوں کی تزئین وآرائش کا کام مکمل

تیمرگرہ ،اہم مقامات اور چوراہوں کی تزئین وآرائش کا کام مکمل

تیمرگرہ( بیورورپورٹ ) تیمرگرہ کے تمام چوکوں میں اہم مقامات کی نشان دہی کے لئے بورڈ آویزاں،چوکو ں ،چوراہوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ،تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ نے ٹی ایم او تیمرگرہ عطاء اللہ خان کے ہمرا ہ شکیل شہیدچوک ،میاں بانڈہ اور پریس کلب چوک میں جاری کام کا معاینہ کیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ریاض محمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ ٹی ایم اے تیمرگرہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اُٹھارہی ہیں ،جس کے تحت شہر بھرمیں ٹی ایم اے اہلکار دن میں دو دفعہ صفائی یقینی بناتے ہے جس کے لئے مختلف مقامات پر بڑے سائز کے ڈیسٹ بین لگا ے جاچکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پیدل چلنے والوں کے لئے شہرکے دونوں طرف فٹ پاتھ کی تعمیر مکمل ہوچکی جبکہ بلامبٹ پل کے نزدیک گرین بیلٹ کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری علاوہ ازیں جلد ضلعی ہیڈ کواٹر تیمرگرہ میں اسٹریٹلایٹس منصوبے پر کام شروع ہو گا ،انہوں نے کہا کہ جاری ترقیا تی منصوبوں کی تکیمل سے شہریوں کا میعارذندگی بہتر بنانے میں مدد ملی گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر