جعلی ادویات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، عامر محمود کیانی

جعلی ادویات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، عامر محمود کیانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ ادویہ سازی کے شعبہ میں بہتری سے برآمدات میں اضافہ ہو گا، معیاری ادویات کی فراہمی اور جعلی ادویات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، ڈریپ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مزید اصلاحات لائی جائیں گی۔ جمعرات کو وزیرصحت عامر محمود کیانی کی صدارت میں ادویات برآمدکنندگان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ادویہ سازی کے حجم اور متبادل ادویات کی برآمدات میں اضافہ کے میکنزم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ میں فارما کی برآمدات کا شعبہ اس وقت 230ملین ڈالرز کما رہا ہے، فارما کی برآمدات کا شعبہ میں مزید دو بلین ڈالر تک کمانے کی صلاحیت ہے۔ وزیر صحت عامر محمود کیانی نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ادویات ساز اداروں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، ادویہ سازی کے شعبہ میں بہتری سے برآمدات میں اضافہ ہو گا، پاکستانی مشنز کے تعاون سے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ وزیر صحت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات حجم بڑھانے کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا جائے، معیاری ادویات کی فراہمی اور جعلی ادویات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، ڈریپ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مزید اصلاحات لائی جائیں گی، سی ای او ڈریپ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ادویات ساز اداروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے ہیں، معیاری ادویات کو موثر اور محفوظ بنانے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، صنعت کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
عامر محمود کیانی