وزیراعظم ہاؤس کی 8بھینسیں 23لاکھ 2ہزار میں نیلام ’’متوالے ‘‘ بازی لے گئے

وزیراعظم ہاؤس کی 8بھینسیں 23لاکھ 2ہزار میں نیلام ’’متوالے ‘‘ بازی لے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں23 لاکھ 2 ہزار روپے میں نیلام کردی گئیں، 2 بھینسیں اور 2 کٹیاں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے خریدیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں نیلام کی گئیں 3 بھینسیں، 4 کٹیاں اور ایک کٹا 23 لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا اور خریداروں سے نقد رقم وصول کر کے انہیں بھینسیں حوالے کردی گئیں۔مسلم لیگ (ن) کے کارکن فخر وڑائچ نے ایک کٹی 2 لاکھ 15 ہزار اور دوسری 2 لاکھ 70 ہزار میں خریدی، تیسری کٹی ایک لاکھ 82 ہزار میں تلہ گنگ کے شہری نے خریدی۔مسلم لیگ (ن) کے دو کارکنوں نے2 بھینسیں بالترتیب 3 لاکھ 30 ہزار روپے میں خریدیں، خریدار حاجی امداد علی نے کہا کہ بھینس نواز شریف کی نشانی ہے جسے وہ اپنے ڈیرے میں رکھے گا۔بھینسوں کی نیلامی کے دوران خریداروں اور وزیراعظم ہاؤس کے عملے کے درمیان بولی پر نوک جھونک بھی ہوئی۔خریداروں نے شکوہ کیا کہ بھینسوں کی اتنی قیمت نہیں جتنی لگائی جارہی ہے جس پر وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے کہا یہ اوپن بولی ہے جس نے بھینسیں لینی ہیں لے ورنہ واپس چلا جائے جبکہ خریدار کو نقد رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔

مزید : صفحہ اول