تارکین وطن کیلئے امریکی گرین کارڈ کے حصول میں نئی شرائط کا اضافہ

تارکین وطن کیلئے امریکی گرین کارڈ کے حصول میں نئی شرائط کا اضافہ

واشنگٹن( اظہر زمان ،بیورو چیف) ٹرمپ انتظامیہ تارکین وطن کے گرین کارڈ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ نئے قانون کے نفاذ کی صورت میں کم آمدنی والے ایسے تارکین وطن جو فوڈ سٹیمپ یا سرکاری ہاؤسنگ جیسی سہولتیں حاصل کر رہے ہیں ان کو گرین کارڈ دینے سے انکار ہو سکتا ہے اس قاعدے کی منظوری کی صورت میں ایسے لاکھوں کم آمدنی والے تارکین وطن کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے جو سرکاری سہولتیں حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ مجوزہ قاعدہ فیڈرل رجسٹری میں پوسٹ ہو چکا ہے جو ساٹھ روز تک عوامی جائزے کی مد ت پوری کرنے کے بعد باقاعدہ قانون بن جائے گا ،امیگرنٹس اور انسانی حقوق کی حامی تنظیموں نے وفاقی حکومت کی مجوزہ پالیسی کو ظا لما نہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے اس قانون کا اطلاق ان افراد پر نہیں ہو گا جن کے پاس پہلے سے گرین کارڈ موجود ہے۔

گرین کارڈشرائط

مزید : صفحہ اول