شاہ محمود قریشی کے فرزند اور بھتیجے سمیت 15 ایم این ایز پارلیمانی سیکریٹری مقرر

شاہ محمود قریشی کے فرزند اور بھتیجے سمیت 15 ایم این ایز پارلیمانی سیکریٹری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور بھتیجے سمیت 15 ممبران قومی اسمبلی کو مختلف و ز ا رتوں اور ڈویژنوں کیلئے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا۔وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مخدوم زین حسین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ، لال چند کو انسانی حقوق، رخسانہ نوید کو ماحولیاتی تبدیلی، روبینہ جمیل کو دفاعی پیداوار، نوشین حامد کو نیشنل ہیلتھ سروسز و ریگولیشن اور کو آرڈینیشن مقرر کر دیا ہے۔اس کے علاوہ وجہیہ اکرم کو پارلیمانی سیکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، شاہدانہ گلزار کو کامرس، جویریہ ظفر آہیر کو اطلاعات و نشریات، جمیل احمد خان کو میری ٹائم افیئرز، تاشفین صفدر کو ہاؤسنگ و ورکس اور راجہ ریاض احمد کو پٹرولیم ، فرخ حبیب کو ریلوے، ظہور حسین قریشی کو توانائی، عالیہ حمزہ ملک کو ٹیکسٹائل اور عندلیب عباس کو پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور مقرر کر دیا ہے۔
پارلیمانی سیکریٹری

مزید :

صفحہ اول -