کویت سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے ، اسد عمر

کویت سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے ، اسد عمر

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، کویتی سرمایہ کار تیل، گیس کی تلاش کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں، کویت سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھائے،کویت کے وزیرتجارت نے کہا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کویت کا کردار نمایاں ہے، پاکستان کیساتھ تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاو ن مزید بڑھائیں گے۔جمعرات کو پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کا 2روزہ افتتاحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت و ز یرخزانہ اسد عمر نے کی جبکہ کویت کا وفد وزیر تجارت خالد نصرعبداللہ کی قیادت میں اجلاس میں شریک ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا 7سال بعد پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس خوش آئند ہے، تجارتی خسارے پر قابو پانے کیلئے کویت کو برآمدات بڑھانا چاہتے ہیں، کویت پاکستانی ورکرز اور تاجر برادری کیلئے ویزہ اجراء میں آسانیاں پیدا کرے، اس موقع پر کویت کے وزیر تجارت خالد نصراللہ کا کہنا تھا پاکستان اور کویت کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اسد عمر

مزید : صفحہ اول