چیف جسٹس سے 24رکنی چینی وفد کی ملاقات ، ڈیم فنڈ کیلئے 25لاکھ روپے کا چیک پیش کی

چیف جسٹس سے 24رکنی چینی وفد کی ملاقات ، ڈیم فنڈ کیلئے 25لاکھ روپے کا چیک پیش کی

ا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے 24رکنی چینی وفد نے ملاقات کی اور ان کو ڈیم فنڈ کیلئے 25لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار سے 24رکنی چینی وفد نے ملاقات کی جس دوران چینی وفد نے چیف جسٹس کو دیامر بھاشا ، مہمندڈیم کیلئے 25لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر سربراہ چینی کمیٹی گولڈ ٹرانسمٹ ڑین فینگ یو نے بھی وفد کے ہمراہ چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ملاقات کی اور ڈیم فنڈ کیلئے 5لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس کو پیش کیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ڈیم فنڈ کیلئے 5لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس کو پیش کیا۔

چیف جسٹس

مزید : صفحہ اول