العزیز سٹیل ریفرنس ، ملزموں اور ان سے متعلقہ افراد کو خطیر رقم منتقل ہوئی ، نیب تفتیشی افسر

العزیز سٹیل ریفرنس ، ملزموں اور ان سے متعلقہ افراد کو خطیر رقم منتقل ہوئی ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں استغا ثہ کے آ خرہ گواہ محبوب عا لم نے اپنا بیان ر یکا رڈ کر وا نا شروع کر دیا ۔احتساب عدا لت کے جج ارشد ملک نے گزشتہ روز مقد مہ کی سما عت کی جبکہ وقت کی کمی کے با عث عدالت نے مزید سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر محبوب عالم نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا ہل میٹل سے ایک خطیر رقم ملزمان کو اور ان سے متعلقہ افراد کو منتقل ہوئی،متعلقہ بینکوں سے تفتیش کے دوران ریکارڈ بھی طلب کیا تھا،نجی بینک کے افسر علی رضا بھی تفتیش میں شامل ہوئے تھے ،علی رضا نے متعلقہ ریکارڈ ہمارے حوالے کیا،حبیب بینک مسلم ٹاؤن برانچ لاہور کے عرفان محمود بھی شامل تفتیش ہوئے ۔عرفان محمود نے بھیجی گئی رقم کا ریکارڈ پیش کیا،حبیب بینک واپڈا ٹاؤن برانچ کے اظہر اکرام نے بھی ریکارڈ فراہم کیا۔اظہر اکرام نے انجم اقبال سے متعلق ریکارڈ پیش کیانجی بینک کے آپریشن مینیجر سنیل اعجاز کھوکھر نے عبدالرزاق کو بھیجی گئی رقوم کا ریکارڈ پیش کیا،سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے حسن کرمانی نے خواجہ ہارون پاشا کو بھیجی گئی رقوم کا ریکارڈ پیش کیا،سٹینڈرڈ چارٹرڈ کی نورین شہزادی نے حسین نواز کی بینک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ پیش کیا،ہل میٹل سے ایک خطیر رقم ملزمان کو اور ان سے متعلقہ افراد کو منتقل ہوئی نواز شریف اور مریم نواز کے اکاؤنٹ میں بھی رقم منتقل ہوئی متعلقہ بینکوں سے تفتیش کے دوران ریکارڈ بھی طلب کیا تھا،نجی بینک کے افسر علی رضا بھی تفتیش میں شامل ہوئے تھے ۔علی رضا نے متعلقہ ریکارڈ ہمارے حوالے کیاحبیب بینک مسلم ٹاؤن برانچ لاہور کے عرفان محمود بھی شامل تفتیش ہوئے ۔عرفان محمود نے محمد حنیف خان کو بھیجی گئی رقم کا ریکارڈ پیش کیاحبیب بینک واپڈا ٹاؤن برانچ کے اظہر اکرام نے بھی ریکارڈ فراہم کیا۔اظہر اکرام نے انجم اقبال سے متعلق ریکارڈ پیش کیانجی بینک کے آپریشن مینیجر سنیل اعجاز کھوکھر نے عبدالرزاق کو بھیجی گئی رقوم کا ریکارڈ پیش کیانواز شریف کے ٹی وی انٹرویو اور قومی اسمبلی کے خطاب کے حصول کے لئے وزارت اطلاعات کو خط لکھاوزارت اطلاعات کو 29 جنوری 2018 کو خط لکھا۔خواجہ حارث نے اعتراض کرتے ہوئے کہابیان کا یہ حصہ گواہ کے متعلقہ نہیں، خواجہ حارث کا اعتراض ،بیان کا یہ حصہ ناقابل قبول شہادت ہے جج ارشد ملک نے خواجہ حارث کو مخاطب کرتے ہوئے کہامیں نماز پڑھ لوں، جس پر خواجہ حارث نے کہاآپ نہ ہوں تو ہمارا جھگڑا ہوتا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاجیسے ہی جھگڑا ہوگا میں واپس آجاوں گا،دو نجی بینکوں کی مختلف برانچوں کے آپریشنل منیجرز نے پیش ہوکر ریکارڈ جمع کرایا،ریکارڈ کے مطابق 277اعشاریہ 856ملین اور 52460ڈالر ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ سے مختلف افراد کو بھجوائے گئے ،یہ رقم اس کے علاوہ تھی جو نوازشریف اور مریم نواز کو بھجوائی گئی۔ نیب راولپنڈی کے فنانس ایکسپرٹ شیر احمد خان نے نوازشریف کے اکاؤنٹس کی تجزیاتی رپورٹ تیار کی جو وقت کی کمی کے باعث پیش نہ ہو سکی۔عدالت نے مذید سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی، نیب تفشیی افسر اپنا بیان قلمبند کروائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -