ملیکہ علی بخاری چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

ملیکہ علی بخاری چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملیکہ علی بخاری کو چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات کرنے کی اطلاعات ہیں اور اس ضمن میں ایک نوٹیفکیشن بھی وائرل ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ ملیکہ علی بخاری نے اپنی تعیناتی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو ملیکہ علی بخاری کو چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات کردیا گیا۔ ملیکہ علی بخاری کو تاحکم ثانی چیئرپرسن تعینات کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ادھر ملیکہ علی بخاری نے  سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں زلفی بخاری  کی بہن ہونے اور بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن تعیناتی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کی۔ 

مزید : صفحہ اول